دوحہ میں امریکی نمائندے موجود، ایرانی حکام سے براہِ راست ملاقات نہیں ہوگی: قطر

قطر کی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکی نمائندے جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اس وقت دارالحکومت دوحہ میں موجود ہیں، تاہم ان کی ایرانی حکام کے ساتھ کوئی براہِ راست ملاقات طے نہیں ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں امریکی نمائندے ان فریقین سے ملاقاتیں کریں گے جو ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں جاری مذاکرات کی پیش رفت اور آئندہ امکانات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان نے اس تاثر کی بھی نفی کی کہ ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست مذاکرات شروع ہو چکے ہیں، اور کہا کہ موجودہ رابطے ثالثوں کے ذریعے آگے بڑھائے جا رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے