اکوڑہ خٹک میں سابق افغان مہاجر کیمپ سے 7 کلو وزنی خودکش جیکٹ برآمد

ڈی ایس پی اکوڑہ خٹک عدنان اعظم نے بتایا کہ آکوڑہ خٹک سابق افغان مہاجر کیمپ "شنہ ونہ” کے مقام پر ایک مشکوک بوری پڑی ملی، پولیس نے مشکوک بوری کو تحویل میں لے لیا۔

ڈی ایس پی عدان اعظم کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا گیا، مشکوک بوری سے ایک خودکش جیکٹ برآمد ہوئی، خودکش جیکٹ کا وزن تقریباً 07 کلو گرام تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے خودکش جیکٹ کو محفوظ طریقے سے قبضے میں لے لیا، واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے