وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کےشہر استنبول میں معروف ترک کاروباری گروپوں اور صنعتی تنظیموں کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،جن میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اورحکومت سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کر رہی ہے،انہوں نےترک کمپنیوں کو توانائی، کان کنی،انفراسٹرکچر، بحری امور، لاجسٹکس، آئی ٹی، ٹیلی کمیونیکیشن، زراعت اورنجکاری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی، جبکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ون ونڈو سہولت سے بھی آگاہ کیا۔
