وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ ترکیہ مکمل، صدر اردوان سے اہم ملاقات کے بعد وطن روانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔ اس دورے میں دونوں برادر ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز ایران کے دورے کے بعد ترکیہ پہنچے تھے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اپنے قیام کے دوران انہوں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، علاقائی صورتحال، اقتصادی شراکت داری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان موجود مضبوط تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی اور تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، ٹیکنالوجی اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔

وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران پاکستان-ترکیہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے بھی خطاب کیا، جس میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز سمیت دونوں ممالک کے اعلیٰ سرکاری حکام، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے