جنگ ہو یا زلزلہ،قدرتی آفات ہوں یا سیلاب،ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا: شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے صدر طیب ایردوان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار استقبال اور بھرپور میزبانی پر ترک صدر کا مشکور ہوں، پاکستان اور ترکیہ کے عوام کےدرمیان قلبی تعلق ہے۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ ترکیہ کی جنگ آزادی میں برصغیر کےمسلمانوں نے بھرپور حمایت کی، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی ایک شاندار تاریخ ہے، پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ ہر مشکل میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا، جنگ ہو یا زلزلہ،قدرتی آفات ہوں یا سیلاب،ترکیہ نےہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، مظفرگڑھ اور سیلاب سے متاثرہ دوسرے علاقوں میں ترکیہ کی مدد تاریخ کا حصہ ہے، زلزلہ زدہ علاقوں میں سماجی اور معاشی ترقی کیلئے ترکیہ کےتعاون کےمشکور ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان اور ترکیہ دو دل اور ایک جان ہیں، مولانا جلال الدین رومی اور علامہ اقبال کی فکر ہماری رہنمائی کرتی ہے، صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے تمام شعبوں میں بےمثال ترقی کی ہے، پاکستان کو ترکیہ کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے۔

بی ٹو بی فورم میں ترکیہ کی کاروباری شخصیات سےاہم نشست ہوئی، صدر اردوان کے ساتھ جامع اور تعمیری بات چیت ہوئی، صدراردوان کی قیادت میں ترکیہ نے تمام شعبوں میں بےمثال ترقی کی ہے، دوطرفہ تجارتی حجم کا 5 ارب ڈالر کاہدف حاصل کرنےکیلئے پرعزم ہے، قبرص کے مسئلےپر ترکیہ کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف رکھنے پر ترکیہ کے مشکور ہیں، پاکستان اور ترکیہ کی شراکت داری کو نئی جہت دینی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے