کیپٹن کرنل شیرخان شہیدکی برسی پرصدرمملکت اوروزیراعظم نےقومی ہیروکوخراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہا کہ وطن عزیزکا دفاع ایک مقدس فریضہ ہے۔ شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
صدرمملکت نےاپنےپیغام میں کہاکہ شہداءہماراقومی سرمایہ ہیں،قوم شہداءکی قربانیوں کی مقروض ہے، انہی قربانیوں نے پاکستان کےدفاع کوناقابلِ تسخیربنایا،شہیدکی لازوال قربانی ہمیشہ زندہ رہےگی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکیپٹن کرنل شیرخان شہیدکی قربانی اوربےمثال شجاعت کوسراہا،کیپٹن کرنل شیرخان کی بہادری عسکری تاریخ کاایک درخشاں باب ہے۔
وطن کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں ہمارےامن اورخود مختاری کی ضامن ہیں،کسی بھی خطرے کے خلاف اپنی مسلح افواج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں۔
کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے5 جولائی 1999 کو کارگل کے محاذ پر دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرأت اور بہادری کو قوم کا سلام ہے۔
شہید کے مزار پر صبح پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی،جبکہ پاک فوج کاچاک چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا۔
