کوئٹہ تیزب گردی کی شکار ڈاکٹر ماہنور ناصر علاج کے لیے کراچی منتقل

پولیس ذرائع کے مطابق سول ہسپتال کے جنرل سرجری وارڈ کے لفٹ آپریٹر ہمایوں شاہ نے ڈاکٹرماہ نورپرتیزاب پھینکا، تیزاب گردی کے واقعے میں ڈاکٹر ماہ نور اوروارڈ بوائے عبدالرزاق زخمی ہوگئے، ہلاک ملزم ہمایوں شاہ کا تعلق ضلع نوشکی سے تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی مختلف پہلووں سے تحقیقات جاری ہیں، ہلاک ملزم کا موبائل فون فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ فرانزک شواہد کی روشنی میں تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

حکومتِ بلوچستان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور کو علاج و معالجے کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیاہے، متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی صحت سے متعلق صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے میں ملوث ملزم اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خواتین کے خلاف تشدد اور جرائم میں ملوث عناصر کے لئے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ سیکرٹری صحت بلوچستان، ایم ایس اور سکیورٹی انچارج سول ہسپتال کو برطرف کیا جائے۔

ڈاکٹر حئی بلوچ کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف ایمرجنسی سروسز کے علاوہ تمام طبی خدمات کا بائیکاٹ جاری رہے گا، واقعے کے خلاف آج سہ پہر12بجے سول ہسپتال کوئٹہ سے پر امن ریلی نکالی جائےگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے