محکمہ موسمیات نےپنجاب ،خیبرپختونخوا، اور سندھ کے مختلف مقامات پر آج بارش پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد میں دن کےدوران موسم گرم مرطوب اور رات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،مری،گلیات،گجرات،گوجرانوالہ،لاہور،قصور،اوکاڑہ،بہاولنگر،شیخوپورہ اورسیالکوٹ میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں دیر،سوات،کوہستان،شانگلہ،چترال،بٹگرام میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،کراچی میں مختلف مقامات پر بوندا باندی،تھرپارکر،اسلام کوٹ اورعمرکوٹ میں بارش کی توقع ہے،بلوچستان کےساحلی علاقوں کے علاوہ بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔
