غیر ملکی خواتین کیس، ملزمان سے رابطے میں رہنے والا ’باس‘ کون ہے؟ پولیس نے بتادیا

لاہور میں غیرملکی خاتون کے اغوا اور مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غیرملکی دو خواتین کے واقعہ کا نوٹس لیا۔ کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔ ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کرعدالت پیش کیا گیا۔

فیصل کامران نے کہا کہ کارلوس نامی شخص نے بتایا کہ اس کی بیٹی اور دوست کو اغوا کرلیا گیا ہے، لڑکیوں نے اسلام آباد میں لینڈ کیا تھا، لاہور میں لڑکیوں نے گاڑی سے بھاگ کر دکان میں پناہ لی، گاڑی کہاں کہاں سے گزری تمام ریکارڈ ٹریس کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے میرٹ پر تفتیش کا حکم دیا ہے، یہ کیس لاہور پولیس دیکھے گی سی سی ڈی نہیں، معلوم نہیں خواتین کا 164کا بیان کیسے لیک ہوا، دونوں خواتین کا میڈیکل کروانے کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر ضروری تھے ، ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے ایک ایس ایچ اوکو جوڈیشل مجسٹریٹ کے گھر بھیجا گیا۔ باس نامی شخص کا نام وحید ہے اور اس پر 10 مقدمات درج ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے