جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 4 الگ الگ اجلاس طلب

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 4 الگ الگ اجلاس طلب کر لیئے گئے ، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس 20 اور21 جولائی کو سپریم کورٹ میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاوراور سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی کیلئے اجلاس 20 جولائی کو طلب کیا گیاہے، سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچز کی مدت میں توسیع پر بھی غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے اجلاس بھی 20 جولائی ، لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی مستقلی کیلئےاجلاس 21 جولائی کو ہو گا ۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا ۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے بھی اجلاس 21 جولائی کو بلایا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے