ازبکستان-ایران بزنس فورم تاشقند میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے 200 سے زائد کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب ازبکستان کی وزارت خارجہ نے ایرانی چیمبر آف کامرس کے تعاون سے منعقد کی، جس کا مقصد تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر صنعت، زراعت، تعمیرات، ٹیکسٹائل، طب اور لاجسٹکس سمیت اہم شعبوں پر بات چیت کی گئی۔ ازبکستان کے چیمبر آف کامرس کے چیئرمین، دیورون وکھوبوف، اور آئی سی سی آئی ایم اے کے صدر، سماد حسن زادے، نے بڑھتی ہوئی شراکت داری پر زور دیا، اور بتایا کہ 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 503۔4 ملین ڈالر تک رہا تھا۔ فورم میں ازبکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت پر پیشکشیں بھی شامل تھیں، جس کے بعد بی ٹو بی ملاقاتوں کا انعقاد کیا گیا تاکہ کاروباری تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ اس وقت ازبکستان میں 268 ادارے ایرانی سرمایہ کاری کے ریعے کام کر رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔
Trending
- عمران خان ایک ذہنی مریض ہے خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں، وزیر اطلاعات
- پنجاب اور پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
- دلیر سپہ سالار کی موجودگی میں دہشتگرد کچھ نہیں کرسکتے: وزیر اعلیٰ بلوچستان
- حب آٹو کراس ریلی — شامیق سعید فاتح، فاسٹیٹ آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی اپنے نام
- بھارت ہماری مسلح افواج سے متعلق بیانات کے بجائے اپنے پُرتشدد ہندوتوا نظریے کا جائزہ لے، دفتر خارجہ
- اداکار خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کی منگنی — سوشل میڈیا پر اعلان کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
- جنید جمشید کو بچھڑے 9 برس گزر گئے — دل دل پاکستان سے دل بدل دے تک ایک سفرِ زندگی
- امریکہ سے ملک بدر کیے گئے مزید 55 ایرانی شہری جلد وطن واپس پہنچیں گے: ایران

