پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹی20 سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم کے خلاف پانچ ٹی20 میچوں کی ہوم سیریز کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز 14 جولائی سے 24 جولائی 2026 تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جبکہ تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔

قومی انڈر 19 ویمنز ٹیم کی قیادت ایک مرتبہ پھر فضا فیاض کریں گی، جنہوں نے گزشتہ برس بنگلہ دیش کے خلاف کامیاب سیریز میں بھی ٹیم کی قیادت کی تھی۔

پی سی بی کے مطابق جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے دورۂ پاکستان کے سلسلے میں 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی، جبکہ دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم نے گزشتہ سال بنگلہ دیش میں پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز 3-2 سے اپنے نام کی تھی۔ اس کامیاب اسکواڈ کے 9 کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ کے خلاف بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیاں:

  • فضا فیاض (کپتان)
  • الزوہہ حماد
  • اقصیٰ حبیب
  • عریشہ انصاری
  • بریرہ سیف
  • ہادیہ مینا
  • کومل خان
  • ماہ نور
  • ماہم نزاکت
  • ماہنور زیب
  • میمونہ خالد
  • راحمہ سید
  • روائل فرحان
  • روزینہ اکرم
  • شہر بانو
  • زینب خانم
  • ذوفشاں ایاز

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے