وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے اراکین اسمبلی مراعات ایکٹ سے متعلق اہم ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام قابل اعتراض شقوں کو 1988 کے ایکٹ کے مطابق بحال اور درست کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شفیع جان کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے آج صوبائی کابینہ اراکین کے ہمراہ اجلاس منعقد کیا، اجلاس میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایات اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کی مشاورت سے مراعات ایکٹ کی تمام قابل اعتراض شقیں واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا، تمام قابل اعتراض شقوں کو 1988 کے ایکٹ کے مطابق بحال اور درست کیا جائے گا، پیر کے روز اجلاس منعقد ہو گا،جس میں تمام پارلیمانی لیڈرز کو بھی اعتماد میں لیاجائے گا، خیبرپختونخوا میں فارم45 کی حکومت ہے جو عوامی مینڈیٹ سے قائم ہوئی ہے، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جو عوامی امنگوں کی ترجمانی نہ کرتاہو، صحافیوں اور عوام کے تمام تحفظات کو بھی سنا جائے گا
