وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے رابطہ، حملوں کے تناظر میں عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم شہبازشریف نے  امیر قطر تمیم بن حمدآل ثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران خطےمیں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا،  شہبازشریف نے حالیہ حملوں کے تناظر میں قطری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا جبکہ  امیرِ قطر نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے قیام امن  کیلئے قائدانہ کردار کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کرکے حالیہ حملوں کے تناظرمیں قطری عوام کےساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیااو ر کہا تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن واستحکام کو نقصان پہنچانےوالےاقدام سےگریز کیا جائے۔

وزیراعظم نے امن کوششوں میں مستقل اور غیرمتزلزل حمایت پر امیرِ قطرکا  شکریہ ادا کیا۔ امیرِ قطر نے وزیراعظم،نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے امن کے قیام کیلئے قائدانہ کردار کو سراہا۔ اس سلسلے میں قطر کی مسلسل حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرا دی۔ دونوں رہنماؤں نے امن کیلئے سفارتی  روابط اور بامعنی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ کہا تمام فریقین کی جانب سے کئےگئے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ناگزیر ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے