بیلجیئم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست, اسپین نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بیلجیئم کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جہاں اس کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔

لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا آغاز دونوں ٹیموں کی جارحانہ کھیل سے ہوا، تاہم پہلا گول اسپین نے 30ویں منٹ میں کیا جب فابیان رویز نے شاندار فنش کے ذریعے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

بیلجیئم نے جلد ہی میچ میں واپسی کرتے ہوئے 41ویں منٹ میں چارلس کے خوبصورت ہیڈر کے ذریعے گول اسکور کیا اور مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، جس کے بعد پہلے ہاف کا اختتام اسی اسکور پر ہوا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے کئی حملے کیے اور فیصلہ کن گول کی تلاش جاری رکھی، لیکن مضبوط دفاع اور گول کیپرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث اسکور برقرار رہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے