حکومت بلوچستان نے نئے اضلاع،ڈویژنز اور تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومت بلوچستان نے نئے اضلاع،ڈویژنز اور تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ضلع کوئٹہ کو دو حصوں، کوئٹہ مشرقی اور کوئٹہ مغربی میں تقسیم کر دیا گیا ہے، جبکہ قلات ڈویژن کو ختم کرکے خضدار اور لسبیلہ کے نام سے دو نئے ڈویژنز قائم کیے گئے ہیں۔

حکومت نے ضلع خضدار کو تقسیم کرتے ہوئے وڈھ کو نیا ضلع بنا دیا ہے،جبکہ ضلع شہید سکندر آباد کا نام تبدیل کرکے ضلع سوراب رکھ دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کےتحت ضلع مستونگ کوقلات ڈویژن سے نکال کرکوئٹہ ڈویژن میں شامل کیاگیا ہے،جبکہ ضلع کچھی کونصیر آباد ڈویژن سےالگ کرکےسیوی ڈویژن کا حصہ بنا دیاگیا،اسی طرح زیارت اور ہرنائی اضلاع کو لورالائی ڈویژن میں شامل کر دیا گیا ہے۔

 ضلع ڈیرہ بگٹی کو شمالی ڈیرہ بگٹی اور جنوبی ڈیرہ بگٹی،جبکہ ضلع شیرانی کا ہیڈکوارٹر استا نورغہ سے منتقل کرکے مانی خواہ مقرر کیا گیا۔

کوئٹہ مغربی میں بروری اورپنجپائی کو نئے سب ڈویژنز کا درجہ دیا گیا ہے، جبکہ گوادر میں اورماڑہ اور جیونی بھی نئے سب ڈویژنز قرار دیےگئے ہیں،اس کے علاوہ برشور، مچھ، بالا ناڑی، یک مچ، ناگ، کارخ اور بلنیگور کو تحصیلوں کا درجہ دیا گیا ہے، جبکہ خضدار میں زیدی، جعفر آباد میں خانپور اور صحبت پور میں جیا خان نئی تحصیلیں قرار دی گئی ہیں،سبی کےسرکاری انگریزی ہجےسیوی جبکہ مکران کےماکوران مقررکردیےگئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے