وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم (اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر خاکندی میں ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، آذری صدر الہام علی یوف کے ساتھ چہل قدمی اور خوش گپیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔۔
تینوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی بھی کی۔
صدر آذربائیجان نے وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر کو خانکندی کی تاریخ اور قدیم عمارتوں کے بارے میں بتایا۔
تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کرپاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم کو خود گاڑی چلا کر ظہرانے کے مقام پر لے کر گئے۔
اس سے قبل آذر بائیجان کے شہر خانکندی میں ملاقات میں شہباز شریف اور ایرانی صدر نے تمام شعبوں میں جاری پاک-ایران تعاون کا جائزہ لیا تھا، اور پاک-ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے گزشتہ فیصلوں میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں آذربائیجان میں موجود تھے۔