بینکاک کے بار میں خوفناک آتشزدگی، 27 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں واقع ایک بار میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تھائی حکام کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً 12 بجے کے بعد فائر بریگیڈ کو آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ امدادی ٹیمیں جب جائے وقوعہ پر پہنچیں تو بار کے مرکزی دروازے سے بلند شعلے اٹھ رہے تھے اور اندر موجود افراد جان بچانے کے لیے چیختے ہوئے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ نے چند ہی لمحوں میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ بعض افراد کے کپڑوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔

تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 27 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے