ایرانی حملے سے بچنے والے امریکی فوجیوں کے سنگین انکشافات، فوجی قیادت پر غفلت کے الزامات

ایران کے حملے میں بچ جانے والے امریکی فوجیوں نے اپنی فوجی قیادت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں امریکی فوجی اڈے کی سکیورٹی سے متعلق خطرات سے اعلیٰ حکام پہلے ہی آگاہ تھے، لیکن ان انتباہات کو نظر انداز کیا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق کویت میں ایرانی حملے سے محفوظ رہنے والے متعدد امریکی فوجیوں نے بتایا کہ فوجی قیادت کو معلوم تھا کہ متعلقہ اڈا مناسب دفاعی نظام سے محروم اور غیر محفوظ ہے، اس کے باوجود اہلکاروں کو وہاں تعینات رکھا گیا۔

فوجیوں کے مطابق حملے کے دوران اور اس کے بعد سینئر کمانڈرز نے امدادی سرگرمیوں کی قیادت کرنے کے بجائے اپنی جان بچانے کو ترجیح دی اور عمارت چھوڑ کر چلے گئے، جبکہ زخمی اہلکاروں کو بروقت طبی امداد اور انخلا کی سہولت بھی مؤثر انداز میں فراہم نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم مارچ کو کویت میں ہونے والے ایرانی حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوئے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے