یوکرین میں بڑی سیاسی تبدیلی، صدر زیلنسکی نے حکومت تحلیل کر دی

یوکرین میں بڑے سیاسی ردوبدل کے تحت صدر وولودیمیر زیلنسکی نے حکومتی ڈھانچے میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم یولیا سویریڈینکو کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد یوکرینی حکومت نے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا۔

صدر زیلنسکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ حکومت میں یہ تبدیلیاں ملک کی نئی سیاسی حکمت عملی پر مؤثر اور تیز رفتار عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نئے انتظامی اقدامات ناگزیر ہیں۔

صدر نے تاحال نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان نہیں کیا، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز میں نئی قیادت اور کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اہم فیصلے سامنے آئیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے