کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے اور بونداباندی کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں  بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ  24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور  موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے، اس دوران  شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور کہیں کہیں بونداباندی بھی ہو سکتی ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہےجبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے اور سمندری ہوائیں18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے