گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

گلگت بلتستان اسمبلی نے خطے کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرارداد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، قائد حزب اختلاف، استحکام پاکستان پارٹی اور ایم ڈبلیو کی جانب سے پیش کی گئی، اسمبلی نے عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور  کرلی۔

قرارداد کے متن کے مطابق عبوری صوبہ بناکر گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے، عبوری صوبہ بناکر مالیاتی اداروں میں بھی نمائندگی دی جائے۔

قرارداد کے مطابق آئینی ترمیم سے گلگت بلتستان کو آئین پاکستان کا حصہ بنایا جائے، مسلئہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنایا جائے۔

قرارداد میں وفاقی حکومت کو آئینی، قانونی اور انتظامی اقدامات شروع کرنے کی سفارش کرتے ہوئے گلگت بلتستان کیلیے این ایف سی ایوارڈ کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

قرارداد میں گلگت بلتستان کے عوام کی قومی وسائل میں منصفانہ حصہ داری کی حمایت بھی کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے