بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی این سی سی آئی اے میں پیشی کے معاملے پر وکیل فیصل ملک نے چار ہفتوں کی مہلت مانگ لی۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےفیصل ملک نے بتایا کہ نورین نیازی اس وقت بیرون ملک ہیں،اس لیے انکا فوری طور پر پاکستان آنا ممکن نہیں،این سی سی آئی اے سے چار ہفتوں کی مہلت دینے کی درخواست کی ہے۔
وکیل کےمطابق نوٹس میں درج پتہ بھی غلط تھا اور نورین نیازی کو اس معاملے کا علم سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا،نورین نیازی ادارے سےمکمل تعاون کریں گی، ابتدائی جواب جمع کرا دیاہے،تاہم این سی سی آئی اےشکایت کی کاپی فراہم کرے اوریہ بھی واضح کرےکہ انہیں کس قانون اورکس شق کے تحت طلب کیا گیا ہے۔
فیصل ملک کاکہنا تھا کہ نورین نیازی محب وطن ہیں،تمام ریاستی اداروں کا احترام کرتی ہیں اور ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جانا چاہیے۔
