ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر سے 36 ہزار 545 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے جبکہ 504 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 14 ہزار 614 مرد، 7234 خواتین، 14 ہزار 697 بچے شامل ہیں جبکہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 11124، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11137، غیر قانونی مقیم 14284 غیر ملکی شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تاکہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جائے علاوہ ازیں پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
