ریسکیو حکام کے مطابق واقعے جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ کے علاقے احمد وام بنگے والا میں گزشتہ شب پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں ساجد اللہ محسود، ان کی اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کئی روز سے مسلسل بارشوں سے کچے کمرے کی چھت وزن برداشت نہ کر سکی جس میں سب افراد سو رہے تھے۔
