آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم چھٹے اور شاہین آفریدی ساتویں نمبر پر پہنچ گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔

بیٹنگ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

رینکنگ میں آئرلینڈ کے ہیری ٹیکر ساتویں، انگلینڈ کے جو روٹ چار درجے ترقی کے بعد آٹھویں، جبکہ بھارت کے شریاس ایئر تیرہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اسی طرح افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، سری لنکا کے پاتھم نسانکا اور پاکستان کے سلمان علی آغا نے بھی دو، دو درجے ترقی کرتے ہوئے بالترتیب 14ویں، 15ویں اور 16ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان بدستور سرفہرست ہیں۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر تیسرے اور نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دو درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ حارث رؤف بھی دو درجے بہتری کے ساتھ 20ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے