اسحاق ڈار کی منیلا میں بنگلہ دیشی وزیر خارجہ خلیل الرحمٰن سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

منیلا میں جاری 33ویں آسیان ریجنل فورم (ARF) کے وزارتی اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے نومنتخب صدر خلیل الرحمٰن سے اہم ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا اور گزشتہ سال اسحاق ڈار کے بنگلہ دیش کے دورے کے بعد تعلقات میں آنے والی نئی رفتار کو سراہا۔ دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے