گلیات ماؤنٹین ٹریل ریس: 400 سے زائد ملکی و غیر ملکی رنرز کی شرکت، پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر الٹرا میراتھون مکمل

نتھیا گلی میں منعقدہ گلیات ماؤنٹین ٹریل ریس 2026 میں 400 سے زائد ملکی و غیر ملکی رنرز نے مختلف کیٹیگریز میں بھرپور حصہ لیا۔ بین الاقوامی معیار کی اس ایونٹ نے پاکستان میں ایڈونچر اسپورٹس اور ٹریل رننگ کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قائم کیا۔

ایونٹ کی سب سے نمایاں 100 کلومیٹر ٹریل الٹرا میراتھون میں پاکستان کے اطیر اختر اور مزمل شہزاد مشترکہ فاتح قرار پائے، جبکہ ویمنز کیٹیگری میں انعم عزیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

60 کلومیٹر کیٹیگری میں وقار احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ 40 کلومیٹر ریس میں عطاء صمد مردوں اور شازیہ جمال خواتین کی فاتح قرار پائیں۔

اسی طرح 20 کلومیٹر کیٹیگری میں پاکستان کے اسرار خٹک اور اٹلی کی الیگرا ایوٹو نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی اپنی کیٹیگریز میں ٹائٹل جیت لیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے