اس موقع پر اسکندر مومنی نے کہا کہ نادرا کا دورہ انتہائی خوشگوار اور حوصلہ افزا رہا، انہوں نے بتایا کہ وہ تقریباً بیس سال قبل بھی نادرا آئے تھے، تاہم اس عرصے میں ادارے میں نمایاں اور مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔
.jpg)
ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں قابلِ قدر پیش رفت کی ہے جبکہ ادارے کا جدید شناختی نظام اور ڈیجیٹل خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان شناختی نظام اور دیگر شعبوں میں ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
.jpg)
