اسحاق ڈار کی منیلا میں سری لنکن وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارت، دفاع اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 33ویں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت، اقتصادی روابط، دفاعی تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران ادارہ جاتی روابط میں مثبت پیش رفت، بڑھتے ہوئے اقتصادی و تجارتی تعاون اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حالیہ کامیاب دورۂ سری لنکا کو بھی سراہا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے رابطوں کا تسلسل انتہائی اہم ہے۔

علاقائی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے خطے میں امن، استحکام اور مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے