پاکستان کی میٹا کو ڈیجیٹل اور ایس ایم ای تعاون بڑھانے کی دعوت

وفاقی وزیر تجارت نے پاکستانی ایس ایم ایز کو ٹریننگ دینے کے میٹا پروگرام کا خیرمقدم کیا ہے۔ جام کمال خان میٹا کو پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں شراکت داری  کی دعوت بھی دے دی ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے جمعرات کو میٹا وفد نے ملاقات کی، وفاقی وزارت تجارت اور میٹا وفد نے ایس ایم ایز کی استعداد بڑھانے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ میٹا نے ای کامرس اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

میٹا ایک ہزار ایس ایم ایز کو مصنوعی ذہانت،ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور آن لائن کاروبار کی مفت تربیت دے گا۔ وزیر تجارت جام کمال کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ میٹا کا ایس ایم ای ٹریننگ پروگرام اگست سے نومبر تک جاری رہے گا، جس میں خواتین اور چھوٹے شہروں کے کاروباروں کو خصوصی طور پر شامل کیا جائے گا۔

جام کمال خان کا کہنا ہے پاکستانی کاروباروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، مارکیٹ تک رسائی کیلئے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ حکومت ای کامرس اور مصنوعی ذہانت کی پالیسیوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے