ایران کا یورپی یونین پر سخت ردعمل، جنگی جرائم پر خاموشی کو منافقت قرار دیا

Iran calls for important regional meeting next week for peace and stability in Afghanistan

ایران نے انسانی حقوق سے متعلق یورپی یونین کے مؤقف پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے دوہرا معیار اور منافقت قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس کے حالیہ بیان پر ردعمل میں کہا کہ یورپی یونین ایک جانب انسانی حقوق کے تحفظ کی بات کرتی ہے، جبکہ دوسری جانب ایران پر حملوں کی حمایت کرتی نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں ہونے والے حملوں کے دوران عام شہریوں اور اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، لیکن یورپی یونین ان واقعات پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسماعیل بقائی کے مطابق یورپی یونین کو ان بچوں کی ہلاکتوں پر بھی کوئی تشویش نہیں جو امریکی بمباری میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے