پشاور ہائیکورٹ میں 28 سینئر سول ججز کے تقرر و تبادلے

اعلامیے کے مطابق محمد ریحان صمد کو ٹانک سے ڈی آئی خان جبکہ شہزاد علی خان کو مہمند سے ٹانک منتقل کر دیا گیا، محمد ولی کو ایبٹ آباد سے کرک اور بشارت رؤف کو بٹگرام سے بنوں تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح سائرہ بانو کو بنوں سے سوات، فرخندہ نوشین کو ڈی آئی خان سے مالاکنڈ، محمد سہیل کو کوہاٹ سے بنوں، شیراز خان کو مانسہرہ سے مہمند اور محمد ہارون کو مالاکنڈ سے ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق رابعہ عباسی کو سوات سے کوہاٹ، سلیم الرحمان کو کوہستان لوئر سے مردان، مدیحہ رحمان کو بنوں سے ہنگو، یاسر حسین کو ڈی آئی خان سے نوشہرہ، عزیز احمد کو کرک سے بٹگرام اور عدنان اقبال کو ہنگو سے مانسہرہ تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں مظہر علی خان کو شانگلہ سے پشاور ہائیکورٹ میں بطور ڈپٹی رجسٹرار تعینات کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں تمام متعلقہ جوڈیشل افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنے نئے عہدوں پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے