جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم چار میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم چار میچوں پر مشتمل بین الاقوامی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی، جہاں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان سپورٹس بورڈ (PSB) اور بین الصوبائی رابطہ (IPC) ڈویژن کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

جنوبی کوریا کا وفد 24 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہے، جو اپنے دورۂ پاکستان کے دوران میزبان قومی ہاکی ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں حصہ لے گا۔

سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی کو کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا مقابلہ یکم اگست، تیسرا 4 اگست اور چوتھا و آخری میچ 7 اگست کو ہوگا۔ تمام میچز اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کیے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے