امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کو مسلسل جنگ میں شامل رکھنا چاہتے ہیں اور ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق معلومات انہیں دینے کی ضرورت نہیں۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر نیتن یاہو کے پاس ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق معلومات ہیں تو وہ انہیں پوری دنیا کے سامنے لائیں، کیونکہ انہیں ان معلومات کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو چاہتے ہیں کہ امریکا جنگ میں شامل رہے، اسی لیے وہ اس قسم کی معلومات فراہم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کی جوہری سرگرمیوں پر مسلسل اور گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور انہیں بخوبی معلوم ہے کہ ایران کے کوہ کولانگ کے مقام پر کیا ہو رہا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایران کے جوہری مراکز کو پہلے ہی تباہ کیا جا چکا ہے اور موجودہ صورتحال ان کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکا ضرورت پڑنے پر کوہ کولانگ کے مقام کو بھی آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
