ایران نے خبردار کیا ہے کہ اس کے منجمد اثاثوں کو متاثرہ جہازوں کے ہرجانے کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنے والی کسی بھی کمپنی یا ملک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مسلح افواج کی اعلیٰ مشترکہ کمان (سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی) کے ترجمان ابراہیم ذو الفقاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کو مسترد کر دیا جس میں ایران کے منجمد اثاثوں سے خلیج میں متاثر ہونے والے جہازوں کو ہرجانہ ادا کرنے کی بات کی گئی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ اگر کسی کمپنی یا ملک نے ایرانی منجمد اثاثوں سے ہرجانہ وصول کیا تو اسے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
