مالی سال 2026-27کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر کر دی گئی، سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وفاقی حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 323 کے تحت مالی سال 2026-27 کے لیے دیت کی نئی رقم کا تعلیقہ جاری کیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی موجودہ مالیت کے برابر مقرر کی گئی ہے۔ دیت کا تعین اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی فراہم کردہ چاندی کی قیمتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کو سرکاری گزٹ میں بھی شائع کیا جائے گا ۔ دیت کی نئی رقم کا نفاذ یکم جولائی سے ہوگا۔
