امریکی، سعودی حملوں کے بعد عراقی مذاہمتی تنظیم سرایا اولیاء الدم کا سخت ردعمل، بغداد سے ریاض کا دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

عراق کی مزاحمتی تنظیم سرایا اولیاء الدم نے عراق میں امریکی اور سعودی فوجی کارروائیوں کے بعد بغداد حکومت سے امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ منسوخ کرنے، سعودی عرب سے سفارتی و معاشی تعلقات ختم کرنے اور وزیراعظم کے مجوزہ دورۂ ریاض کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق تنظیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں عراقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ملکی خودمختاری، قومی وقار اور اقتدارِ اعلیٰ سے متعلق معاملات میں کسی قسم کی مصلحت یا سمجھوتے سے گریز کرے اور موجودہ صورتحال کے مطابق واضح اور مؤثر مؤقف اختیار کرے۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت (Persona Non Grata) قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا جائے اور ریاض کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات فوری طور پر منقطع کیے جائیں۔

سرایا اولیاء الدم نے کہا کہ عراق کو حالیہ واقعات کے بعد اپنی خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے اور ایسے اقدامات کرنے چاہییں جو ملکی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے