ہنگو کے علاقے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ڈی ایس پی دیار خان سمیت 7 اہلکار شہید ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے میں 20 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور مارے گئے ہیں۔
