فیلڈ مارشل بارہا کہہ چکے کہ جمہوریت کو ڈیل ریل نہیں ہونے دوں گا: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل بارہا کہہ چکے جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دوں گا اور یہ حکومت اپنی مدت ہر ممکن پوری کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ ملک کا نظام کو بہتر بنانے کیلئےتمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا کیونکہ  اگر ہمارا نظام ٹھیک نہیں ہوگا تو کوئی فائدہ نہیں اس لیئے نظام کی بہتری کیلئےن لیگ اور پیپلز پارٹی ہی نہیں پی ٹی آئی کوبھی اکٹھا ہونا چاہیے، آزاد کشمیرکا معاملہ کشمیر حکومت دیکھ رہی ہے، میرا کوئی عمل دخل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں وفاقی وزیر داخلہ ہی رہوں گا،وزیر خارجہ نہیں بننے جا رہا، بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے عدالتیں فیصلہ کریں گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم آفس میں بھی ایک فائل ٹائم پر آگے نہیں بڑھ پاتی اورایک فائل کو 4 سے 5جگہوں پر رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے اس لیئے ہمیں اختیارات نچلی سطح پر دینے ہوں گے، میں صدارتی نظام کی بات بھی نہیں کر رہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے