Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا چوتھے ایڈیشن کے لیے عرب شارٹ فلموں کی لائن اپ کا اعلان
تازہ ترین

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا چوتھے ایڈیشن کے لیے عرب شارٹ فلموں کی لائن اپ کا اعلان

EditorBy Editorاکتوبر 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ریاض (وژن پوائنٹ)ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (آر ایس آئی ایف ایف)نے اپنے چوتھے ایڈیشن کے لیے عرب شارٹ فلموں کی لائن اپ کا اعلان کیا ہے۔ یہ فلمیں 5 سے 14 دسمبر تک جدہ میں دکھائی جائیں گی۔ایس پی اے کے مطابق فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر برائے عرب پروگرامز اینڈ فلم کلاسیکس انتونی خلیفہ نے کہا کہ اس سال کے پروگرام میں بہترین فلمیں اور ٹیلنٹ شامل ہیں جو فلم کی خصوصیت اور ثقافت اورخطے میں تفریحی منظر نامے کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم سازوں نے ایک جدید سنیمٹک نقطہ نظر کے ذریعے موثر پیغامات پہنچائے ہیں جس میں خود کی دریافت، شناخت اور ذہنی صحت سمیت متعدد موضوعات پر توجہ دی گئی ہے۔ ریڈ سی فلم فیسٹیول نے اب تک 2021 اور 2023 کے درمیان 120 سے زیادہ عرب اور سعودی فلموں کی نمائش کی ہے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، تیونس، مراکش، مصر، صومالیہ، سوڈان، اردن اور لبنان کے ٹیلنٹ پر مشتمل پندرہ مختصر فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ عرب شارٹ فلم مقابلے کا مقصد ابھرتے ہوئے مقامی اور علاقائی ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور انہیں عالمی سامعین اور انڈسٹری ایکسپرٹس سے جوڑنا ہے۔

Film International Film Festival Red Sea
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

    اکتوبر 10, 2026

    آنجہانی نانا پاٹیکر بھی ایسے ہی بڑے آدمی تھے۔۔۔۔۔!!!

    اکتوبر 9, 2026

    کینیڈین شاعرہ این کارسن نے 2026 کا نوبیل انعام برائے ادب جیت لیا

    اکتوبر 8, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.