Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 16
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»شوبز»پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، مریم اورنگزیب
شوبز

پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

EditorBy Editorاکتوبر 10, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ تقریب لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔تقریب میں فلمی صنعت کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔

مریم اورنگزیب نے نو منتخب چیئرمین میاں امجد فرزند سے حلف لیا۔ وائس چیئرمین عزیز جہانگیری نے بھی حلف اٹھایا۔دیگر عہدیداروں اور ارکان میں ذوالفقار علی مانا، جونی ملک، فیاض خان اور حسن نعیم شامل تھے۔ جاوید وڑائچ اور عاصمہ اسماعیل بٹ نے بھی حلف لیا۔

تقریب میں ہدایت کار سید نور، مسعود بٹ اور شہزاد رفیق شریک ہوئے۔ اداکار شان شاہد، نشو بیگم، ریشم اور مدیحہ شاہ بھی موجود تھیں۔مصنف خلیل الرحمٰن قمر، سینئر اداکار عرفان کھوسٹ اور اداکار توقیر ناصر نے بھی شرکت کی۔ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی اور فلم ساز صفدر ملک بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت دیگر صحافتی، ثقافتی اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔ حکومت اس شعبے میں سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنا چاہتی ہے۔ فلم سٹی میں جدید تقاضوں کے مطابق کام کیا جائے گا۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں امجد فرزند نے کہا کہ فلم انڈسٹری درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ صنعت کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ منتخب کرنے والوں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

 

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    آنجہانی نانا پاٹیکر بھی ایسے ہی بڑے آدمی تھے۔۔۔۔۔!!!

    اکتوبر 9, 2026

    کینیڈین شاعرہ این کارسن نے 2026 کا نوبیل انعام برائے ادب جیت لیا

    اکتوبر 8, 2026

    معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اکتوبر 8, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.