اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں مظاہرے اور دکانیں زبردستی بند کرانے اور توڑپھوڑ کے الزام میں سابق سینیٹر مشتاق احمد اور اخونزادہ حسین یوسفزئی سمیت متعدد افراد کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق احتجاج میں 500 افراد شریک تھے،سڑک بلاک کرکے ٹریفک معطل کی، مظاہرین نےپولیس کی وارننگ کے باوجود منتشر ہونے سے انکار کیا۔
مظاہرین نے میڈیا کی گاڑی پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی، مظاہرین کی اہلکاروں سے مزاحمت، سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، مظاہرین نے پتھراؤ کیا جس سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
