لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کرکے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

مظفر آباد: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ لوگوں نے انتخابات کے دوران  تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا۔

مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے موجودہ حالات میں عام انتخابات کو مشکل ترین قراردیتے ہوئے کہا کہ جو حالات تھے یا پیدا کیے گئے ان میں یہ ٹرن آوٹ کم نہیں ،لوگوں نے انتخابی عمل کا حصہ بن کر درست فیصلہ کیا۔

جسٹس(ر)غلام مصطفیٰ نے کہا کہ میرپور ڈویژن میں ٹرن آوٹ 46اعشاریہ 3 فیصد،مظفرآباد ڈویژن میں 53 فیصد رہا، لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا ہے۔

واضح رہے اتوار کو آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔

دوسرے مرحلے میں اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں پاکستان مسلم لیگ ن نے 14 نشتوں پر کامیابی کے ساتھ میدان مارلیا جبکہ پیپلزپارٹی کے حصے میں اب تک 5 سیٹیں آئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے