لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس اور چہلم کے موقع پر سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے پیش نظرمیٹرو بس سروس آج مکمل طور پر معطل رہے گی۔
حکام کےمطابق میٹرو بس سروس کا پورا روٹ اور تمام اسٹیشنزعارضی طور پر بند کر دیے گئےہیں، جبکہ سروس آج پورا دن بند رہے گی۔
اورنج لائن ٹرین سروس معمول کےمطابق بحال،آپریشن جاری ہے،اسپیڈوبس کےتمام روٹس معمول کے مطابق فعال مسافروں کے لیے سروس دستیاب ہے۔
