پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے،، 2017 میں پاکستان اس تنظیم کا رکن منتخب ہوا،، شہر اقتدار کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے،، غیر ملکی مہمان سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،،
چین کے وزیراعظم لی چیانگ کا وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر استقبال کیا،، معزز مہمان کو سخت سیکیورٹی میں وزیراعظم ہاؤس لے جایا گیا،، ایئرپورٹ پر ہی چین کے وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا،،