وزیراعظم کے 6 اگست کو متوقع دورہ سعودی عرب کی تیاریاں مکمل

وزیراعظم شہباز شریف چھ اگست کو متوقع طور پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس دوران سعودی قیادت سے اہم ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون سمیت علاقائی و عالمی امور پر مشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے متوقع دورۂ سعودی عرب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی قیادت سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ہوں گی۔ دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات پر اہم پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگاجبکہ علاقائی اور عالمی صورتحال بھی مشاورت کا اہم محور رہے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے