فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن، زخمی کمانڈنگ آفیسر نے بلند حوصلے کی نئی مثال قائم کر دی

تیراہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بارودی مواد کے دھماکے میں پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر، لیفٹیننٹ کرنل شاہد علی زخمی ہوگئے  لیکن انہوں نے عزم اور حوصلے کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے جوانوں کا مورال بلند رکھا اور آپریشن کے تسلسل کو یقینی بنایا ۔

شدید زخمی ہونے کے باوجود لیفٹیننٹ کرنل شاہد علی نے غیر معمولی حوصلے، جرات اور پیشہ ورانہ عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے جوانوں کا مورال بلند رکھا اور آپریشن کے تسلسل کو یقینی بنایا۔یہ واقعہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے عزم، بہادری، قیادت اور فرض شناسی کی ایک اور روشن مثال ہے، جو ہر مشکل صورتحال میں قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ثابت قدم رہتے ہیں۔

خوارج اس جذبے، ہمت اور ولولے کو شکست کیسے شکست دے سکتے ہیں۔  فتنہ الخوارج دہشت، خوف اور بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے اپنے مذموم عزائم حاصل نہیں کر سکتا۔ قوم کے تعاون، سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جوانوں کی بے مثال قربانیوں کے سامنے اس فتنے کی ہر سازش ناکام ہوگی۔

پاکستان کے امن، استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے پاک فوج کا عزم غیر متزلزل ہے، اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے