شاہراہِ بابوسر پر اونچے درجے کا سیلاب، زیرپوائنٹ پر ٹریفک کیلئے  مکمل طور پر بند کر دیا گیا

شاہراہِ بابوسر پر تھک کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کے باعث شاہراہ کو زیرو پوائنٹ پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ترجمان کے مطابق مسافروں اور سیاحوں کو متبادل راستے کے طور پر شاہراہِ قراقرم استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم شاہراہِ قراقرم بھی شنگ نالہ کے قریب ایک مال بردار ٹرک الٹنے کے باعث آمدورفت کے لیے بند ہو گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں جس سے ٹریفک کا بہاؤ شدید متاثر ہوا ہے، جبکہ گونر فارم چیک پوسٹ پر ٹریفک کو فوری طور پر روک کر مزید گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

این ایچ اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہیں اور حادثے کا شکار ٹرک ہٹا کر شاہراہ کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

ترجمان این ایچ اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شاہراہوں کی مکمل بحالی تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور روانگی سے قبل تازہ ٹریفک صورتحال ضرور معلوم کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے