بیرونِ ملک بھیک مانگنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،ایف آئی اے سے رپورٹ طلب

بیرونِ ملک بھیک مانگنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز،وفاقی وزارتِ داخلہ نے ایف آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

وزارتِ داخلہ نےایف آئی اےکومراسلہ جاری کرتےہوئےبیرونِ ملک بھیک مانگنےوالوں کےخلاف کی گئی کارروائیوں کامکمل ریکارڈ طلب کرلیا،مراسلےمیں ہدایت کی گئی ہےکہ تمام مطلوبہ ڈیٹا آج 5 اگست کو دفتری اوقات کے اندر فراہم کیاجائے۔

وزارتِ داخلہ نےجنوری 2026 سے 4 اگست 2026 تک کاریکارڈطلب کیاہے،جس میں ایف آئی اےامیگریشن سے آف لوڈکیےگئے افراد کی تعداد،وہ کن ممالک جانا چاہتےتھے،ڈی پورٹ اورآف لوڈکیےگئے افراد، رجسٹرڈ ویریفکیشنز،انکوائریوں اور درج مقدمات کی تفصیلات شامل ہیں۔

مراسلے میں بھکاریوں کےنیٹ ورک میں ملوث ایجنٹس کی نشاندہی،گرفتارایجنٹس کی تعداد،انکے خلاف درج مقدمات،مقدمات میں سزاؤں کی شرح،جبکہ امیگریشن سے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کو بھیجے گئے افراد کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے